تحصیل مٹہ کے علاقہ سین پوڑہ مسجد کے اندر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 مئی 2018ء) تحصیل مٹہ کے علاقہ سین پوڑہ میں دو فریقین کے درمیان ایک مکان (ایک کمرہ) کے تنازعے پر فائرنگ کے تبادلہ سے دو افراد جاںبحق ہوگئے ذرائع کیمطابق جاں بحق دونوں افراد کا تعمق ایک ہی گھر سے تھا، مٹہ پولیس سٹیش کے مطابق گاؤں سین پوڑہ میں مسجد کے اندر دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے نانا آمین ولد آیوب خان اور نواسہ نعمان ولد عالم شیر آف برتھانہ جانبحق ہوگئے ہیں، جن کی لاشیں مٹہ سول ہسپتال منتقل کردیں گئیں ہیں، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ناظم عبداللہ خان جبکہ ڈی ایس پی آکبر شینواری کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں فائرنگ کرنے والے ملزمان الہ قتل سمیت مٹہ پولیس نے مینگورہ سیدوشریف سے گرفتارکرلئے ، جن کو بعد ازاں میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔

برسواتسواتسین پوڑہفائرنگقتلگرفتارمٹہمسجد کے اندرمینگورہنانا نواسہہسپتال
Comments (0)
Add Comment