تحصیل ناظم نے سوات میں غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ ختم کرنے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )تحصیل ناظم بابوزئی نے اپنی حدود میں تمام غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ ختم کرنے کا اعلان کردیا، غیر قانونی سٹینڈ مالکان کوفوری طور پر اسٹینڈ بند کرنے کی ہدایت، گذشتہ روز تحصیل ناظم اکرام خان نے اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر میں جا بجا غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ایک طرف ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہ ہورہا ہے تو دوسری طرف ٹی ای ایم کے آمدنی بھی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنرل بس سٹینڈ اور دیگر سٹینڈ ٹی جو ایم اے کے زیر انتظام ہیں کی وجہ سے ٹی ایم اے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ شہر سمیت تحصیل بابوزئی کی حدود میں تمام سٹینڈ وں کے بارے میں معلومات اکھٹی کرکے جو بھی غیر قانونی پائے جائیں ان کو فی الفور بند کیا جائے۔

TaxiTehsil Nazim