تحصیل کبل میں حلال فوڈ اتھارٹی کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل کبل میں تاجروں نے حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لائسنسوں کے اجرا اور جرمانوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہی اور تحصیل کبل کے مین بازار سمیت تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے سے انہوں نے لائسنس حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اب حلال فوڈ اتھارٹی والے دوبارہ لائسنس کیلئے تاجروں کو بے جا تنگ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا، تو پھر ہڑتال اور شدید احتجاج کیا جائے گا۔اور ہڑتال کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

بازار بندحلال فوڈ اتھارٹیکبللائسنس
Comments (0)
Add Comment