تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 اپریل 2019ء)   سوات کی تحصیل کبل کے گاؤں قلاگے میں مبینہ طور غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شیر امان نے اپنے بیٹے فرمان اور پوتے عثمان سے مل کرقریب میں واقع بیٹے کے گھر میں گھس کر اپنی بہو 25 سالہ مسماۃ (ث) اور 20سالہ سلطانِ روم کو کمرے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتولہ کی شادی کچھ سال پہلے مرکزی ملزم کے بیٹے رحمان غنی سے ہوئی تھی جس سے مقتولہ کا ایک بیٹا ہے اور مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کی وجہ سے سعودی عرب میں ہے۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

فائرنگقتلکبلگھرلڑکیلڑکے
Comments (0)
Add Comment