سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11نومبر2017ء )مینگورہ میں تحصیل کونسلر کے بیٹے کو ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ پٹھا نے میں جمعہ کی شب ملزم فیصل اقبال ولد محمد اقبال سکنہ رنگ محلہ نے 30بور پستول سے ہوائی فائرنگ کی،بارامہ پولیس چوکی کے اے ایس آئی عمر زادہ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا،ذرائع کے مطابق ملزم تحصیل کونسلر رنگ محلہ محمد اقبال کاکاجی کا بیٹا ہے۔