سوات (زما سوات ڈاٹ کام :27جنوری2018ء )عوامی نیشنل پارٹی بریکوٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم نے کسی بھی ایم پی اے سے معافی مانگی ہے اور نہ مانگیں گے ،ہم نے اپنے شمولیتی پروگرام میں جو کچھ بھی کہا ہے اُسی پر آج بھی قائم ہیں، تحقیقاتی ادارے حلقہ پی کے 82کے ایم پی اے کے اثاثو ں کی چھان بین کریں۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے صدر بختیار خان ، جنرل سیکرٹری ارشد خان ، نائب صدر امین اللہ خان ، یوسی شموزئی کے صدر حمدل فاروق عرف بابو ، یوسی پارڑئی کے صدر ریاض علی خان نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 82کے ایم پی اے ہر فورم پر یہ بات کرتے ہیں کہ میں نے اے این پی کے مقامی لیڈران کو جو نوٹسز بھیجے تھے اس پر انہوں نے معافی مانگی ہے ،آج ہم پانچوں ساتھی میڈیا کے سامنے ہیں اور یہ برملا کہتے ہیں کہ ہم نے کوئی بھی نوٹس کا جواب دیا اور نہ کوئی معافی مانگی ہے ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو بند کیا جائے اور اس سیاست کو جوکہ ایک مہذب لوگوں کا پیشہ ہے اسے مزید گندانہ کیا جائے ہم نے اُسی دن اپنے شمولیتی پروگرام میں جو بھی باتیں کی ہیں آج بھی اُسی پر قائم ہیں کہ حلقہ کے ایم پی اے نے الیکشن کے وقت جو اثاثے ظاہرکئے تھے اس میں سیدو بنک میں دو لاکھ پچاس ہزار روپے ، ایک دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور ایک گھر ظاہر کیا تھا لیکن آج موصوف کے ساتھ پچاسی لاکھ کی ایک گاڑی ، اسلام آباد میں پلاٹس ، گاؤں پر دو گھروں سمیت کئی پلاٹس موجود ہیں جس کی مالیت کروڑوں بنتے ہیں ،تحقیقاتی ادارے اس کی چھان بین کریں کہ یہ سب کچھ کہاں سے آیا۔