ترقی پانے والے افسران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پولیس آفس سیدو شریف سوات میں انسپکٹر رینک سے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر رینک سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے محمد نصیر باچا اور سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے دیگر پولیس افسران کو بیجز لگائیں، ترقی پانے والوں میں محمد نصیر باچا، علی باچا، عمر علی، معتبر میاں، شاہ ولی خان، داور خان، محمد سیراج، سردار العلوم، محمد انور، سردار بہادر اور اکرام الحق شامل تھے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ ہر پولیس آفیسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے اور یہ ان کے ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے اس لئے ترقی پانے والے افسران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ مزید محنت و مشقت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرکے شہریوں کی بے لوث خدمت اور جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق، ایس پی سی ٹی ڈی فاروق جان بھی موجودتھے۔

rpo malakand
Comments (0)
Add Comment