ترقی کے سفر میں والی سوات کو پیچھے چھوڑیں گے، وزیر اعلیٰ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں والی سوات کو پیچھے چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ترقی کا سفر جاری ہے اور یہ جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے خوازہ خیلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ نے خوازہ خیلہ کے لئے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کردیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دسمبر تک سوات یونیورسٹی فعال ہوجائے گا، ترقی کے سفر میں ولی سوات کو پیچھے چھوڑیں گے  اورآنے والی نسل ہمیں یاد رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ خوازخیلہ کے لئے 7 ارب کا واٹر سپلائی سکیم منظور ہوچکا ہے، مبائی پاس روڈ پر کام جاری ہے اورسوات میں ہر قسم کے تجاوزات کا خاتمہ کریں گے جس میں عوام تعاون کریں،  زرعی انقلاب/خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جنوبی اضلاع میں زمینوں کو زرخیز کررہے ہیں جبکہ پرایوئٹ سیکٹر کو ترقی دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پورے خیبرپختونخوا سے ہے، سب کو یکساں ترقی دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ترقی کا سفر جاری ہے اور یہ جاری ساری رہے گا ،قبائلی علاقوں کا انضمام میرے دور میں ہوا، یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،اپوزیشن مہنگائی کا رونا رورہی ہے، مہنگائی انہی لوگوں کی وجہ سے ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس مشکل سے اس مہنگائی کے طوفان سے نکل آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کم ہے، آبادی بڑھی، منصوبہ بندی کا فقدان رہا اور اپوزیشن نے ملک کو اس دہانے پر لا کھڑا کیا ،اپوزیشن کی غلط پالیسیوں نے آج ہمیں یہاں کھڑا کیا ہے، اس کیفیت سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ساری امیدیں عمران خان سے ہے، وہ ہمیں اس مشکل سے نکالیں گے ۔فری ہیلتھ سروس میں خیبرپختونخوا نے ایک مثال قائم کی ہے ،مشکل حالات کے باوجود فری ہیلتھ سروس فراہم کررہے ہیں ،مدینہ کی ریاست کے وژن کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں ۔دس ارب انصاف فوڈ کارڈ کے لئے مختص کئے ہیں ،زمینداروں کے لئے کسان کارڈ کا اجراء کررہے ہیں ،تعلیمی کارڈ کا اجراء کرنے جارہے ہیں ۔جس کی سوچ غریب کے لئے ہو وہ کبھی مہنگائی لانے کا سوچ ہی نہیں سکتا ،وزیراعظم عمران خان ہر پل غریب کا سوچتے ہیں۔

CM Mehmood Khanwali swat
Comments (0)
Add Comment