توہین عدالت کے الزام میں ڈی ایچ او ملاکنڈ پر فرد جرم عائد

پشاور ہائی کورٹ منگورہ بنچ میں وکیل محمد DHOمالاکنڈ کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواستوں کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد ناصر محفوظ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔رٹ درخواست بعنوان ’’جاوید اقبال بنام وکیل محمد‘‘ میں مدعا علیہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عدالت نے آئندہ تاریخ پیشی 25.7.2017کو DHOمالاکنڈ پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ مزید برآں رٹ درخواست بعنوان’’ذیشان بنام عابد مجیدوغیرہ ‘‘ میں DHOمالاکنڈ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر عدالتی احکامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔

CourtDar-ul-QazaDHO MalakndJustice Musarrat Hilali
Comments (0)
Add Comment