سوات سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 اکتوبر 2018ء) تحریک لبیک سوات کی جانب سے حضورؐ کی گستاخی کرنے والی آسیہ کی ممکنہ رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی ، تحفظ ناموس رسالتؐ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، حکومت پاکستان کے آئین کے مطابق مجرمہ آسیہ کو پھانسی دیں اور ان کی رہائی کے لئے بیرونی دباؤ مسترد کریں ، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک سوات کے صدر علامہ محمد رضا خان ، علامہ پیر سید ، حافظ سید گل ، مولانا محمد روشن اور مولانا رحمت علی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ملعونہ آسیہ پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں آئین پاکستان کے مطابق گستاخ آسیہ پر حضورؐ کی گستاخی کرنے کا جرم ثابت ہوچکا ہے اور باقاعدہ اس کے لئے پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے اس لئے حکومت پاکستان کسی صورت اس ملعونہ کو رہا نہ کریں اور پاکستانی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے امریکی قید میں بند عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ، بعد ازاں مظاہرین اجتماعی دعا کے بعد پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔