جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:04مئی2018)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کہا ہے کہ سوات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور طریقے سے مہم جاری ہے جس میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور یہی وجہ سے کہ سوات سے جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات پولیس ہر قسم کی چیلینجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ جاری مہم کے وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں مین بڑی کامیابیاں ملی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں جذا اور سزا کا عمل جاری ہے اور اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات جبکہ غفلت پر سزا ئیں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں کرپٹ اہلکاروں کیلئے جگہ نہیں ہے ۔

DPOPolice