سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05اپریل2018) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 96مفروران ، 814مشتبہ گان ، 5کلاشنکوپ ،10 رائفل ،75شارٹ گن،92 پستول ،3243کارتوس ، 29 جارجر،1ہینڈ گرنیڈ ،5 خنجر،31عدسنیپر،دنداسہ 31.000کلوگرام ، 100.758کلوگرام چرس ،ائس0.005 کلوگرام ، 0.029کلوگرام فیون ،1.030 کلوگرام ہیروئن جبکہ 483لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔