سوات (زما سوات ڈاٹ کام:29جنوری2018ء)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے،تین روزہ آپریشن میں سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی،جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا جس میں 5عدد بندوق ، 1عدد پرانہ ماٹر گولہ ،156عدد کارتوس شامل ہے، اسی طرح ایک کلوگرام چرس ،ہیروین 142گرام اور74مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔