سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔14اگست2017ء)سوات میں 70ویں جشن آزادی کے موقع پرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں رنگا رنگ تقریب ،پرچم کشائی اور واک کا اہتمام ، گذشتہ روز سوات میں یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی، اس سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل ناظم اکرام خان ، نائب ناظم فضل حمید خان سمیت تحصیل کونسلران ،ٹی ایم اے سٹاف اور بچوں نے شرکت کی ، اس موقع پر ٹی ایم اے افس میں پر چم کشائی کی گئی اور واک بھی کیا گیا ، تحصیل ناظم اکرام خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان ہمارے اباواجدا د کی قربانیوں کی بدولت اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور اسکی حفاظت ہم سب پر فرض اور ہماری ذمہ داری ہے۔