جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست قائم کرسکتی ہے، حمید الحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے تمام کیٹیگریز کیلئے ایماندار،نڈر،بے باک اور باصلاحیت امید واروں کو نامزد کیا ہے،انشاء اللہ ہمارے یہ امید وار تحصیل،ویلج کونسل اور نائبر ہوڈکونسل کی سطح پر عوامی مشکلات کو ہر سطح پر نہ صرف اجاگر کریں گے بلکہ انکا ازالہ کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کریں گے،سوات کے غیور عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنا ووٹ بلاجھجک جماعت اسلامی کے امید واروں کے حق میں استعمال کریں اور ترازو پر مہر ثبت کرے،ترازو کی کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی۔ان خیالا ت کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ عوام کو باصلاحیت،تعلیم یافتہ اور ایماندار قیادت فراہم کرے،جس میں جماعت اسلامی سو فیصد کامیاب رہی ہے،جماعت اسلامی کے امید واروں کو جب بھی کامیابی ملی ہے تو انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سر توڑ کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے اور ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کی صلاحیت صر ف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست قائم کرسکتی ہے،اسلئے عوام بلدیاتی انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں اور سوات و پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا کردار ادا کریں۔

Amir JI SwatHameed ul HaqJI Swat
Comments (0)
Add Comment