جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے گرینڈ یوتھ کنونشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی حلقہ خواتین یوتھ ونگ ضلع سوات کے زیر اہتمام نکریزے شادی ہال مینگورہ میں خواتین گرینڈ یوتھ کنونشن کا انعقادکیا گیا۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین یوتھ نے شرکت کرکے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہا ر کیا۔پروگرام میں ضلعی نظم نے خصوصی شرکت کی۔جبکہ سابق ایم این ایز عائشہ سید اور جمیلہ احمد بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے۔مہمان مقررین نے مشترکہ طور پر خواتین یوتھ کنونشن کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں تم ہی اس ملک کے مستقبل ہو، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کی قرآن وسنت کی روشنی میں صحیح سمت میں رہنمائی کی جائے،کنونشن میں خواتین یوتھ کیلئے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا،جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے خواتین یوتھ کو انعامات سے نوازا گیا،جبکہ حالیہ میٹرک اور ایف ایس سی میں زیادہ نمبرحاصل کرنے والے خواتین یوتھ کیلئے سکالر شپس کا بھی اعلان کیا گیا۔پروگرام کے آخر میں تمام خواتین یوتھ نے جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ ہماری زندگی کا مقصد اللہ اور اس کے رسولؐ کی رضا ہوگی،پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے دعا کے ساتھ ناظمہ ضلع رابعہ پائیند نے پروگرام کا اختتا م کیا۔

Jamat islami swat
Comments (0)
Add Comment