جماعت اسلامی زون پی کے 82اور پی کے 80کے امراء نے حلف اٹھالیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :13اکتوبر2017ء ) جماعت اسلامی زون پی کے 82اور پی کے 80کے نو منتخب امراء نے حلف اٹھالیا ۔مسلم آباد کبل اور ادارہ الخدمت مینگورہ میں حلف برداری تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ سوات میں جماعت اسلامی مضبوط قوت ہے ۔29اکتوبر گراسی گراؤنڈ شمولیتی جلسہ سے جماعت اسلامی کی عوامی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔ نو منتخب زونل امراء اور مقامی امراء جماعت اسلامی کا افاقی پیغام گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں ۔ حلف برداری تقاریب سے نو منتخب زونل امراء ڈاکٹر عبیدا للہ ،حاجی محمدیاسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Jamat islami