سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ یہ خواتین کے لئے ایک خاندان ہے‘ جہاں انہیں باپ بیٹے اوربھائیوں کی اشیر باد حاصل ہونے کی وجہ سے مکمل حفاظت کے ساتھ اپنی جدوجہد کررہی ہیں ،خواتین جماعت اسلامی کی ممبر سازی کا حصہ بنیں اور اسلامی تحریک کو مضبوط بنائیں ،جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں خواتین ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا ہے، 10لاکھ خواتین کو ممبر شپ دینا ہمارا ہدف ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے کبل میں خواتین کی ممبرسازی مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے خواتین ممبرسازی مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ سب سے زیادہ عزت اور حقوق جماعت اسلامی نے خواتین کو دلائے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سوات اورملاکنڈ ڈویژن میں قبائلی روایات کے باوجود بھی خواتین کی بڑی تعدادجماعت اسلامی کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ جماعت اسلامی کے پاس ہی سب سے منظم خواتین ونگ ہے، ہمارے حجاب نے ہمیشہ ہمیں عز ت دی ہے انہوں نے کہاکہ ہم مستقبل کے چینجلز سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں مغرب کی مادرپدر آزادی کی نہیں بلکہ اسلام کی جانب سے خواتین کو دیا جانے والا مقام عزیز ہے اور اسی کی بنیاد پر ہم خواتین کی حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی خواتین نے اسمبلی کے اندر بھی وہ مثبت کردار اداکیا جسے دیکھ کر مخالف این جی اوز نے بھی جماعت اسلامی کی خواتین ارکان کی کارکردگی کو سراہا ، انہوں نے کہاکہ عورت تب ترقی کرسکتی ہے جب باپ بیٹا اور شوہر اس کی سرپرستی کریں اور الحمداللہ یہ نظام جماعت اسلامی ہی دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ سوات میں 20ہزار خواتین کو ممبربنادیا جائے گا جس سے اس علاقے میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی