جماعت اسلامی نے پی کے85 کے لئے بخت امین کریمی کو امیدوار نامزد کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :19دسمبر2017ء) جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ نے سوات کے صوبائی حلقہ پی کے 85 سے حاجی بخت امین کریمی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ مشتاق احمد خان نے ان کی نامزدگی کا اعلان الخدمت اسلامی سوات میں ایک اجلاس کے بعد کیا جس میں امیر ضلع محمد امین، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ 2013ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی بخت امین کریمی نے 8269 ووٹ حاصل کیا تھا

Bakht-e-Amin KareemiElection 2018Jamat islamiPK85