سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10مارچ2018) جماعت اسلامی کا 15مارچ سے بھر پور عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان ،ملک میں اسلامی معاشرے کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشش جاری رکھیں گے ، متحدہ مجلس عمل میں کامیابی حاصل کرکے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار ادا کریگی ، ان خیالات جماعت اسلامی سوات کے امیر اور سابق ایم پی اے محمد امین نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر زونل امیر حاجی عزیز الرحمن ، جنرل سیکرٹری مولانا شیر محمد ، زون امیر ڈاکٹر عبیداللہ ، حافظ اسرار احمد ، حیدر علی ، افتاب یوسفزئی ، رشید احمد ، شوکت علی اور اسد اللہ بھی موجود تھے ، محمد امین نے 2018کے لئے منصوبہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہے کہ اس ملک کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوسکتے جب تک اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہ ہوسکیں اور اسلامی نظام کے نفاذ کے بعد یہاں کے عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار سمیت فوری اور سستا انصاف بھی میسر ہوگا اور اس مقصد کے لئے 15مارچ سے بھر پور طریقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جسکا باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا ، اور پہلے مرحلے میں 15 مارچ سے 5مئی تک ضلع سوات کے 150 مقامات پر فہم القرآن کلاسز کا آغاز ہوگا جس میں عوام کو قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر دی جائیگی ، 18مارچ کو سوشل میڈیاکنونشن منعقد ہوں گے جس میں ضلع بھرکے کارکنان شرکت کریں گے ، 17اپریل کو امیر جماعت سراج الحق سوات کا دورہ کرینگے اور ختم بخاری تقریب سے خطاب سمیت سٹی میں خواتین اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے ، 15اپریل کو ڈونر کانفرنس کرینگے تاکہ مہم کیلئے اخراجات کا بھی انتظام کیا جاسکیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ ملک کے لئے مرکزی اور صوبائی قائدین وقفے وقفے سے سوات کا دورہ اور اجتماعات سے خطاب کرینگے ، انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے2018 کے عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں جس میں بھر پور ملک گیر کامیابی اس ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی ملک بنا کر اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور عوامی مشکلات حل کریں گے ، موجودہ حلقہ بندی کے بارے میں انہوں نے کہ ایک شخص جو کہ وزارت اعلیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں انکے لئے اپسی حلقہ بندی کی گئی ہے جسمیں بھائی کو بھائی سے جدا کیا گیا جوکہ سراسر ظلم وذیادتی ہے اور پی کے 4میں گل کدہ جیسے شہری علاقے کو دیہاتی علاقے میں شامل کرکے اس علاقے کے عوام کو مونسپل سروسز سے بھی محروم کردیا گیا ، اسکے شہری علاقے میں شامل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے اور یہاں کے عوام کو انکا حق دلاکر رہینگے ۔