جمیعت علماء اسلام سوات کے مولانا حجت اللہ سمیت چار رہنماؤں کی پارٹی رکنیت بحال

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 اکتوبر 2018ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کی لوکل قیادت نے ن لیگ کے سربراہ میاں شہباز شریف کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے جے یو آئی سوات کے رہنما مولانا حجت اللہ سمیت چار رہنماؤں کی بنیادی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔یاد رکے کہ مولانا حجت اللہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سے ایم ایم اے کا ٹکٹ دیا گیا تھا، جو کہ نشانات الاٹ ہونے کے آخری روز مولانا حجت اللہ سے واپس لیا گیا۔ اس وجہ سے انہوں نے شہباز شریف کے خلاف احتجاجاً آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔ جس کی بنا پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے تحت ان کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔ جے یو آئی سوات کے امیر قاری محمود کے مطابق پارٹی نے مولانا حجت اللہ ، قاری نور محمد ، قاری شمس الرحمان اور مولانا محمد عالم کی بنیادی رکنیت بحال کردی ہے اور ان کو جماعت کی سرگرمیاں جاری رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بنیادی رکنیتپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیجمیعت علماء اسلامسواتفضل رحمانقاری شمس الرحمانمقامی قیادتمولانا حجت اللہ کی رکنیت بحالمولانا محمد عالممیاں شہباز شریف
Comments (0)
Add Comment