سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23نومبر2017ء)تحصیل ناظم بابو زئی سوات اکرام خان کا بائی پاس پر نیو جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ، کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار ، ٹھیکہ دار کو دسمبر کے اخرتک مکمل کرنے کی ہدایت ، گزشتہ روز تحصیل ناظم اکرام خان نے ٹی ایم او خضر حیات شاہ ، ٹی او آر قیصر خان اور دیگر حکام کے ہمراہ جنر ل بس سٹینڈ بائی پاس کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر اکرام خان نے نیو جنرل بس سٹینڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ٹھیکہ دار کو ہدایت کی کہ 30-12-017 تک بس سٹینڈ پر تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے تاکہ اڈہ کو جلد سے جلد شفٹ کیا جاسکے ، اکرام خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیواڈہ میں مسجد ، سواریوں کیلئے انتظار گاہ ، باتھ رومز وغیرہ دستیاب ہوں گے ، انہوں نے ٹھیکہ دار کو ہدایت کی کہ فوری طور پر کام کو تکمیل تک پہنچائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ نیو جنرل بس سٹینڈ کو تمام سہولیات فراہم کیا جائیگا ۔