جنرل کونسلر سپین خان کا لوڈشیڈنگ اور جی ٹی روڈ کی خستہ حالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11جولائی 2017ء )جنرل کونسلرسپین خان کی قیادت میں لوڈشیڈنگ اور مین جی ٹی روڈ کی حالت زار پر عوام کا مظاہرہ ،مظاہرین نے حکمرانوں اور واپڈا کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ،پختونوں کی تضحیک پرجواد حسن جواد کے خلاف بھی نعرہ بازی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے عوام مسائل کا شکار ہیں ، شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند ش ظلم کی انتہاہے ، لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے مین جی ٹی روڈ کی حالت زار پر توجہ دے کر اس کی تعمیر ومرمت فوری طورپر کی جائے، انہو ں نے اس موقع پر پختونوں کی تذلیل کرنے پر شاعر جواد حسن کے خلاف بھی نعرہ بازی کی اور پی ٹی وی انتظامیہ سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

Load sheddingProtestSpin Khan
Comments (0)
Add Comment