پشاور(ویب ڈیسک) اعظم ورسک کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایف سی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی اور پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصہ سے زمینی تنازع چل رہا ہے۔