جو کوئی بھی غیر قانونی طور پر رکشہ چلائے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 جون 2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے پی ٹی آئی حکومت غریب عوام سے روزگار چھینے گی نہیں بلکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے صف اول میں کھڑے ہیں ہم قوم سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کرینگے کسی کو عوام کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز کے مسائل سننے کے دوران خطاب میں کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ انتظامیہ رکشہ ڈرائیوروں سمیت شہریوں کا ہر مسئلہ حل کرے گی لیکن جو غیر قانونی طور پر رکشہ چلائے گا ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی تاہم جو لوگ قانون پر عمل پیرا ہونگے انہیں کوئی کچھ نہیں کہ سکتا چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ عوام کے حقوق پر کوئی سودہ بازی نہیں کی جائے گی عوامی خدمت کیلئے میدان میں آئے ہیں اور جتناہم سے ہوگا عوامی مسائل حل کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج صرف اور صرف کرپشن کے خاتمے اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے حساب لینے میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دیں گے اور غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرینگے انہوں کے کہا کہ ہر تحصیل میں باہر سے جو غیر قانونی رکشہ لاکر چلاتے گا تو ان کو اجازت نہیں دی جائے گی واضح رہے کہ چئیرمن ڈیڈیک کی مداخلت پر انتظامیہ سے کئے گئے فیصلے کے تحت تحصیل بابوئی میں الگ رنگ کا رکشہ چلایا جائے گا جس پر تمام ڈرائیور متفق ہوگئے اور مسئل کے حل پر چیئرمین ڈیڈیک کا شکریہ ادا کیا۔

انبھیپرجوچلائےحکیمخلافرکشہطورغیرقانونیکارروائیکوئیکےگاہوگیفضل
Comments (0)
Add Comment