جہانزیب کالج کی مسماری کے باعث نشستوں میں کمی، ہزاروں طلبہ کا داخلوں سے محروم رہنے کا خدشہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء) جہانزیب کالج سوات میں فرسٹ ائر داخلوں کی نشستوں میں کمی کے باعث طلبہ کے داخلوں سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے عوام نے اقدامات کا بروقت مطالبہ کیا ہے تاہم عمارت کی مسماری اور نئی عمارت کی تعمیرکے باعث طلبہ کے لئے جگہ کم پڑگئی ہے جس کی وجہ سے ایک کلاس روم کیلئے سو سے زائد سیٹس میں داخلے دئیے جانے کا امکان ہے تاہم متبادل انتظام نہ ہونے کے وجہ سے سینکڑوں تعداد میں داخلوں میں مشکلات کا خدشہ بھی ہے عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری متبادل بندوبست کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے معروف تعلیمی ادارہ جہانزیب کالج کی بلڈنگ کی تعمیر کے وجہ سے فرسٹ ائر طلبہ کے لئے داخلوں کے نشستوں میں کمی کی گئی ہےامسال ایک ایک کلاس میں 60,60 طلبہ سائنس اور ایک کلاس آرٹس میں کل 160طلبہ کو داخلے دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے گزشتہ سال 1250طلبہ کو داخلہ دیا گیا تھا بی ایس طلبہ کے لئے پہلے ہی عمارت کم پر گئی ہے جس میں 18مختلف شعبوں میں 1700سے زائد طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جس کے لئے بی ایس بلاک میں توسیع کی ضرورت ہے جہانزیب کالج سوات کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسرسیراج احمد یوسفزئی کے مطابق کالج عمارت 2020میں مکمل ہوگی ادارہ میں جگہ کمی کے باعث امسال ایک کلاس میں 160 طلبہ کو داخلے دینے کی گنجائش ہے تاہم اس سال میٹرک نتائج بھی 80 فیصد سے زائد ہیں جس سے داخلوں کے شرح بھی زیادہ ہوگی اسلئے عمارت کی مکمل ہونے تک تمام طلبہ کو داخلہ دینےکی گنجائش نہیں اور اس حوالہ سے ہم نے اعلی حکام سے رابطے بھی کئے مگر ابھی تک کچھ اقدامات نہیں کئے گئے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے بروقت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے کہ جہانزیب کالج میں طلبہ داخلوں کا فوری طور پر بندوبست کیا جائے اور کالج نشستوں میں اضافہ کرکے کالج کی عمارت کی تعمیر تک عارضی بندوبست کیا جائے تاکہ سوات کے طلبہ داخلوں سے محروم نہ رہے سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے بھی اس مسلہ کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل ہے اعلی حکام ایمرجنسی بنیادوں پر مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ دے کر مستقل بنیادوں مسلہ پر حل کرنے کیلئے اقدامات کو تیز کریں۔

AdmissionEducationjahanzeb collagejahanzebianpgjcstudentsSwatاعلیٰ حکام سے اپیلتعلیمتعمیرجہانزیب کالجداؤ پرداخلہسست رویطلبہعارضی عمارت کا بندوبستعدمعمارتعمارت میں جگہ کی کنجائشمسماریمشکلاتہزاروں طلبہ کا مستقبل
Comments (0)
Add Comment