سوات(زما سوات ڈاٹ کام:06اکتوبر2017ء)جمعیت علمائے اسلام نے گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی،اتوار کے روز قائد جمیعت مولانا فضل ارحمان جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں اتوار کے روز جمیعت علماء اسلام کے گرینڈ شمولیتی جلسے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اور جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں افراد شرکت کریں گے،پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ جلسے میں پانچ ہزار سے زائد افراد جمیعت علماء اسلام میں شمولیت بھی کریں گے جبکہ دیگر صوبائی و مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔