سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03اپریل2018)حاجی بابا روڈ اور نالیوں کی عدم تعمیر کے خلاف حاجی بابا کے دکاندار وں کا احتجاجی مظاہرہ ، حاجی بابا روڈ تین منٹ کے لئے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ، تین دن کے ڈیڈ لائن دیدی گئی ، تعمیراتی کام مکمل نہ ہوئی تو تین دن بعد حاجی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کیا جائیگا ، گذشتہ روز حاجی بابا روڈ اور نالیاں کی عدم تعمیر کے کے خلاف دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نثار خان ، محمد رحمان ، مجد خان ، ناصر ، حاجی شیرین اور حاجی یوسف نے کہا کہ حاجی روڈ اور نالیوں کے مد میں ہم نے بار بار اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے اور ہر ملاقات تاریخ پہ تاریخ دیتے ہیں ،لیکن ابھی تک حاجی باباروڈ اور نالیوں پر کام مکمل نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بارش ہونے کی وجہ دکانداروں کا بہت سارا نقصان ہوا ہے ، اگر اسی طرح یہ چلتا رہا تو ہمارے نقصان کا ازالہ کون کریگیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سی این ڈبلیو کے ایس ڈی او سے ملاقات کی تھی ، ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ 2 اپریل تک حاجی روڈ اور نالیوں پر کام مکمل کیا جائیگا لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر اندر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو تین دن کے بعد حاجی بابا کے سارے دکاندار نکل کر حاجی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کیا جائیگا اور احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ہمارے مطالبات حل نہ ہوجائے ۔