حسین وادی کالام میں ’’ کالام فیسٹول’’ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔17ستمبر2017ء ) سوات کے علاقہ کالام میں سہ روزہ کالام فیسٹول تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خصوصی شرکت کی،فیسٹول کے آخری روز سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خٹک ڈانس کا بہترین مظاہرہ کیا گیا ، مختلف اسٹالوں پر لوگ خریداری کرتے ہوئے دکھائی دئے، فیسٹول کی آخری رات میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں صوبہ بھر کے نامور فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے، صوبہ بھر کے مختلف علاقوں کے اسٹالزلگائے گئے تھے جبکہ مختلف علاقوں کی روایتی پکوانوں کے اسٹالز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سالانہ کالام فیسٹول سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

KalamKalam Summer Festival