حقیقی آزادی مارچ، سوات سے قافلے پنڈی پہنچ گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ کے لئے سوات سے بھی تحریک انصاف کے قافلے پنڈٰی پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات میں موجود تحریک انصاف کے ایم پی ایز، ایم این ایز، صوبائی وزراء، تحصیل چئیرمینوں اور سٹی مئیر سمیت مقامی لیڈرشپ کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان راولپنڈی پہنچ گئے ۔ سوات کے مختلف مقامات سے ہفتہ کی صبح کارکنان گاڑیوں میں قافلوں کی شکل میں مخصوص پوائنٹس پر پہنچ گئے جہاں سے ایک بڑا قافلہ راولپنڈی کی جانب چل پڑا۔ ذرائع سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سوات سے نکلنے والے کارکنان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

azadi marchImran Khan
Comments (0)
Add Comment