حلال فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مینگورہ شہر میں ایک بیکری سیل جبکہ کئی پر بھاری جرمانے عائد

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جون 2018ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات کا شہر کی بیکریوں کی چیکنگ ،اکتیس بیکریوں کا معائنہ کیا گیاچاربیکریوں پر بھاری جرمانے عائد ایک بیکری سیل ،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمراد علی خان کے مطابق عوامی شکایات پر اتھارٹی کی چار ٹیموں نے شہر کی بیکریوں کا معائنہ کیا، وہاں صفائی کی صورتحال جانچنے کے ساتھ ساتھ بیکری اجناس کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کا جائزہ لیا گیاتو کئی زائدالمیعاد اشیاء بھی برآمد کی گئیں جس پر چار بیکریوں پر بھاری جرمانے جبکہ گلشن چوک میں واقع فریسکو بیکری کو سیل کردیا اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے میڈیاکو بتایا کہ کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے جو تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی ،انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں بھی کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی موجودگی یا کاروبار کے حوالے سے عوام کو معلوم ہو تو ہمیں اطلاع دیں ہم فور ی کارروائی کریں گے۔

اتھارٹیاشیاءانتظامبندبھاری جرمانےبیکریحلالزائدالمیعادسیلصفائیفوڈناقص
Comments (0)
Add Comment