خستہ حال کالام شاہراہ پر ایک اور ٹرک حادثے کا شکار ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔19ستمبر2017ء )بحرین کے علاقہ ساتال کے مقام پر آلو کی سبزی سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ ساتال میں مین شاہراہ پر آلو کی سبزی سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں کی سبزی ضائع ہو گئی اور ٹرک کو نقصان پہنچا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک آلو کی سبزی لے کر پشمال سے مینگورہ جا رہی تھی کہ شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، واضح رہے کہ بحرین تا کالام مین شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اس سے قبل بھی گبرال کے مقام پر ٹرک اُلٹ گئی تھی اور لاکھوں کی سبزی ضائع ہو گئی تھی۔

AccidentKalamRoadtruck