سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03دسمبر2017ء)خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کااہتمام ، پاک فوج اورامنگ سوشل ارگنائزیشن کے زیراہتمام تقریب منعقدکی گئی ، تقریب میں پاک فوج کے بریگیڈکمانڈرمحمد عثمان ، فوجی جوانوں اورایم پی اے محب اللہ خان ودیگرکی شرکت، تفصیلات کے مطابق عالمی یوم سپیشل پرسن کے حوالے سے مٹہ میں پاک فوج اورامنگ سوشل ارگنائزیشن کے زیراہتمام ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجسمیں پاک فوج کے بریگیڈ کمانڈر عثمان ، کرنل شاہد، احسان اللہ خان کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے ممبر محب اللہ خان، سابق ایم این اے ، جمیلہ احمد پاک آرمی کے جوانوں اورمختلف رہنمااورلوگوں اور خصوصی افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر اس دن کی مناسبت پر روشنی ڈالی گئی جبکہ ایم پی اے محب اللہ خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کی حالت بہتر بنانے اور ان کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دے رہی ہے اورسوات میں ان کی تعلیم وتربیت کیلئے جلد ہی ایک اورمرکز کاقیام عمل میں لایاجائیگااوران کاسرکاری نوکریوں میں کوٹہ بھی بڑھایاجائیگا۔