سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔یکم اکتوبر2017ء)خوازہ خیلہ کے علاقہ فقیرہ میں آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فقیرہ میں سلیم ولد مومن خان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کی وجہ سے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور مالک مکان کو لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑا ،تاہم آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔،