سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21اکتوبر2017ء)خوازہ خیلہ پولیس نے زخمی رکشہ ڈرائیور کو حوالات میں بند کردیا ، گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور فضل واحد ولد فضل رحمن سکنہ چینو گو جو کہ رکشہ چلا رہا تھا کہ اچانک فلائنگ کوچ کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ، خوازہ خیلہ پولیس نے زخمی رکشہ ڈرائیور کو علاج کیلئے ہسپتال لے جانے کے بجائے خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن لاکر حوالات میں بند کردیا ۔