خوازہ خیلہ،ختم القرآن کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گر گئی،بچوں سمیت27افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔10ستمبر2017 ) خوازہ خیلہ کے علاقے شالپین میں ختم القرآن کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت27افراد زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میاں گانو چم میں غلام بہادر ولد یوسف شاہ کے گھر میں 40بچوں کی ختم القرآن کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران مکان کے بالائی منزل کی چھت نیچھے آگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت27افراد زخمی ہو گئے،مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

House roof collapsedKHwazakhela