سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔19ستمبر2017ء )سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں رکشہ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق جبکہ بجلی کرنٹ لگنے سے لائن میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، واقعات کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ بازار میں ایک چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے 22 سال عمر کا نوجوان ہادی ولد ظاہر شاہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اور بعدا زاں سیدوشریف اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، دوسرے واقعہ میں خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں 24 سالہ عثمان ولد ہشتمند بجلی کی مین لائن سے ٹکرانے کی وجہ سے جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اسے بھی سیدوشریف اسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔