سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26اگست 2017ء )سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق جبکہ دیگر اہل خانہ زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے علاقے جانو میں حضرت علی نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی ، چھت کے ملبے تلے دب کر چا ر سالہ بچی حبیبہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر اہل خانہ شدید زخمی ہوگئے ہیں ، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر جاں بحق بچی اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ، بعدازاں بچی کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا ۔