خوازہ خیلہ بار ایسوسی ایشن کا درج ایف آئی آر کے خلاف احتجاجی واک

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:20فروری2018) خوازہ خیلہ بار ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز خوازہ خیلہ میں احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمے کے اندراج کے خلاف احتجاجی واک کیا۔ بار کے صدر نامدار خان کی قیادت میں وکلا نے بار سے شیر عالم خان چوک تک احتجاجی واک کیا۔ اس موقع پر نامدار خان نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ پولیس نے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

KHwazakhelaLawyersProtest