خوازہ خیلہ تا جرے روڈپر جاری کام عوام کیلئے دردسر بن گیا

فتح پور (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جنوری 2019ء )خوازہ خیلہ تا جرے روڈ عوام کیلئے دردسر بن گیا ۔حکومتیں آئی اور چلی گئی لیکن سڑک کی تعمیر تا حال مکمل نہ ہوسکی،عوام کا حکومت وقت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پچھلے دو دہائیوں سے خوازہ خیلہ تا جرے روڈپر تعمیراتی کام انتہائی سست روی کے ساتھ جاری ہے جوکہ تین بار حکومتیں بدلتی رہی لیکن کسی کو بھی خیال نہیں آیا کہ یہ مین شاہراہ ہے اور یہاں لاکھوں کی آبادی ہیں ،سوات سے وزیراعلی منتخب ہوتے ہی لوگوں کا تاثر تھا کہ اس بارسڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوجائے گا۔ لیکن کئی مہینے گزرنے کے باوجود کام سست روی کا شکار ہے ۔ جگہ جگہ کھڈے کھودنے کے وجہ سے پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری طرف بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی امدورفت میں بھی مشکلات سامنے آرہی ہے۔ جبکہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔عوام کا خپل وزیراعلی کے پی کے سے پرزور مطالبہ ہے کہ خوازہ خیلہ تا جرے روڈ پر جاری کام جلد مکمل کیا جائے اور پچھلے حکومتوں کی طرح ٹال مٹول سے کام نہ لیا جائے۔تا کہ سوات کے عوام کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوجائے اور سیاحتی علاقے ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہو جائے۔

جاریجرےخوازہخیلہدردسرروڈپرعوامکام
Comments (0)
Add Comment