خوازہ خیلہ میں آتشزدگی سے آٹھ کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23نومبر2017ء) خوازہ خیلہ میں آتشزدگی سے آٹھ کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں محمد اقبال ولد دولت کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ سے مکان میں موجود قیمتی الیکٹرانک سامان،نقدی اور دیگر گھریلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا،مالک مکان کے مطابق ان کابارہ لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

Fire in HouseKHwazakhela