سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14 جنوری2017 ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بر شور میں خوفناک آتشزدگی میں پانچ کمروں پر مشتمل گھر اور سا مان جل کر خاکستر ہوگیا۔پولیس ک مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ برشور میں فضل ربی نامی شخص کے گھر کے ایک کمرہ میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے باقی کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کمروں میں موجود تمام سامان خاکستر ہوگیا۔ گھر کے مالک کے مطابق آگ لگنے سے 15لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔