خوازہ خیلہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20اگست 2017ء )خوازہ خیلہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں حبیب خان ولد انظر گل نے اپنی بیوی مسماۃ(ز) اور اپنے بھانجے نیک محمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھانجے کو مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پایا اور دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

deadFiringKHwazakhela