خوازہ خیلہ میں فائرنگ خاتون سمیت دو افراد قتل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 05 آگست 2018ء) گزشتہ روز خوازہ خیلہ۔کے گاوں گیرو قلعہ میں فائرنگ سے دو افراد قتل ، لاشیں خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل ، پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کئے گے، پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق گاؤں گیرو قلعہ میں گزشتہ رات مسماۃ (ر) اور عبدالرحمان ولد محمد حسین سکنہ شالپین کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردی گئی ، جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کیں کئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

خوازہ خیلہدو افراقتلغیرت کے نام پرفائرنگ
Comments (0)
Add Comment