خوازہ خیلہ میں میاندم کا غریب مزدور جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ فتح پور میں ٹرک سے سیمنٹ اُتارنے والے مزدوروں پر ڈالہ گر گیا، ایک مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور تحصیل چوک میں عثمان سیمنٹ کی دکان کے لئے مزدور ٹرک سے سیمنٹ کی بوریاں اُتار نے کے لئے موجود تھے،سیمنٹ اُتارنے کی غرض سے مزدوروں نے جونہی ٹرک کا ڈالہ کھولنے کی کوشش کی تو اچانک ٹرک کا ڈالہ اُن کے اوپر آگرا۔جس کی زد میں آکر دومزدور شدید زخمی ہوگئے۔ (خبر جاری ہے)

مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک مزدور حسین گل ولد فضل قاضی سکنہ میاندم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے مزدور اکبر شاہ ولد امیر بادشاہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کی لاش آبائی علاقے پہنچا دی گئی ہے ۔جبکہ واقع کی رپورٹ حسب ضابطہ درج کرلی گئی ہے۔

AccidentKHwazakhelaLabour
Comments (0)
Add Comment