سوات(زما سوات ڈاٹ کام ۔05اکتوبر2017ء ) خوازہ خیلہ میں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا گیا،ملزم فرار،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقہ کوہ بارگین میں ملزم شید ولد بلادر نے چھری کے وار سے 25 سالہ علی زیب ولد بوستان کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول کے والد نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شید اور میرے بیٹے کے درمیان موبائل پر معمولی تکرار ہوئی تھی۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔