خوازہ خیلہ میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09جولائی 2017ء )سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 6 افرادشدید زخمی ہوگئے، تمام زخمی طبی امدا د کے لئے اسپتال منتقل کردئیے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے پہاڑی علاقے مانپتئی آوارئی میں ایک ڈاٹسن ڈرائیور بخت رحمان سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ڈاٹسن گاڑی میں سوار چھ افراد میں ولی اللہ ولد اسما عیل ٗ خالد ولد شفاعت ٗ 12سالہ ظہور ولد محمد ساکنان عیسیٰ گٹ بارگین شین شامل ہیں ڈاٹسن ڈرائیور بختی رحمان ولد زربخت بھی شدید زخمی ہو گیا ہے، موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں کو کھائی سے نکال کر خوازہ خیلہ اور سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے

AccidentinjuredKHwazakhela
Comments (0)
Add Comment