اشتہار

خپل کور فاؤنڈیشن محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہترین ادارہ ہے،ڈاکٹر حیدر

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )پارلیمانی سیکرٹری انٹی کرپشن و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے عالمی اداروں کی تعاون سے دور رس اقدامات اٹھا رہے ہیں ، خپل کورفاؤنڈیشن محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا ایک بہترین ادارہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خپل کور فاؤنڈیشن سکول گرلز سیکشن میں امریکی ادارے یو ایس ایڈ کی جانب سے سالانہ گرانٹ اور امبیسڈرز فنڈز کے تحت 20کے ڈبلیو سولر انر جی سسٹم کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر خپل کور سکول محمد علی خان نے خپل کور ماڈل سکول کے حوالے سے ضروریات اور مختلف امور پر تقریب کے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں تمام تربنیادی سہولیات موجود ہیں، طلبہ کو تجربات حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک بھی بھیجا جاتا ہے، حالیہ میٹرک امتحانات میں 100 فیصد نتائج بھی حاصل کئے ہیں جس پر یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں سے ایوارڈ ز بھی ملے ہیں ، ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ خپل کورفاؤنڈیشن کے ساتھ تعاؤن جاری رہے گا، ہمیں ملک و قوم کی ترقی اور تعلیم کی فروغ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بے سہارا بچوں کی تعلیم وتر بیت کے سلسلے میں خپل کور اور دیگر اداروں سے بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔

اشتہار

Dr. HaiderPTi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار