سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10مارچ2018)خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج، سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات،14 سال پہلے چند کمروں سے شروع ہونے والا خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں اس وقت 1700طلبہ معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جس میں 850یتیم اور غریب بچوں کی بھی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کفالت بھی کی جاتی ہے۔ اس وقت سکول کے دو سیکشنز بوائز کیمپس اور گرلز کیمپس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہیں۔جس میں یتیم بچّوں اور بچّیوں کے لئے بہترین رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،گزشتہ روزخپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے بوائز کیمپس کے لئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات2017-18 ء کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس دوران ملٹری کے چاق و چوبند دستے نے پرچم سلامی پیش کی اور سب لوگ قومی ترانے کے اَدب میں کھڑے ہوگئے۔خطبہ استقبالیہ میں پرنسپل محمد ثناء الحق قاضی نے گزشتہ سال کی کاکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس ادارے نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ضلعی ، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرکے نمایاں پوزیشنز حاصل کیئے اور ادارے کیلئے نام کمایا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پر ایوارڈز لینے والوں میں فضل سبحان ، کامران خان ،رحمت علی ، محمد عارف،، مس فرحانہ ، مس جمیلہ کے ساتھ سکاؤٹس میں محمدمعاذ، محبوب عالم شامل تھے ،اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ضلعی ناظم محمد علی شاہ کے علاوہ ،صحافی غلام فاروق ،شہزاد عالم اور خپل کور فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ممبر ان میں سے فضل علی ،باقی جان،مرادخان ،شاہد اقبال ،حمید خان،احسان اللہ خان ،عمران خان،شیر علی خان، رحمت علی عاجزاورپشاور سے آئے ہوئے مہمانوں میں شاہد جان ، شکیل اور اس کے علاوہ بچّوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی۔ اس موقع پر بچّوں نے پی ٹی شو، ٹیبلو ،ملٹری ، ملّی نغمہ ، جمناسٹک اور روایتی پشتورقص (اتنڑ) پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔اس تقریب میں سٹاف ممبرزمیں عمرہ کے لئے لکی ڈرا کے ذریعے قرع اندازی کی گئی جسمیں لیاقت علی انچارج سیکریسی اور شاہ خان سینئر ٹیچرنے عمرہ کا ٹکٹ جیت لیا۔