خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو کی جانب سے مفت آگاہی سلسلہ جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10فروری2018)خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس کی جانب سے عوام میں مفت آگاہی اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریننگ ونگ نے مشن پبلک سکول نیویکلے مینگورہ کے طلباء میں زندگی بچانے ، ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کے متعلق عملی تربیت فراہم کی ، میڈیا کوارڈی نیٹر وقار احمد نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر اسدعلی خان کے وژن کے مطابق ریسکیو1122کے اہلکار عوامی خدمت میں نہ صرف دن رات پیش پیش رہتے ہیں بلکہ محفوظ پاکستان بنانے میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب تک ہزاروں طلباء و طالبات کو ابتدائی طبی امداداور آگ سے بچاؤ کے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔

Rescue 1122